جنوبی افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے تاریخ کی تیز ترین بال کروا دی

Mar 06, 2024 | 15:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے تیز ترین گیند کرواتے ہوئے ویمن کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقا کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ویمنز کرکٹ میں کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

یاد رہے کہ 36سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔