پی ایس ایل 9: یک طرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

Mar 06, 2024 | 14:36:PM
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ  پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں محض 118 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا، کپتان شان مسعود نے 7، ٹم سائفرٹ نے جارحانہ 49 رنز اور جیمز ونس نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک نے باقابلِ شکست 27 رنز بنائے، کوئٹہ کی جانب سے عقعل حسین، محمد عامر اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، جیسن رائے 15 جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نوجوان اوپنر خواجہ نافع 17، کپتان رائلی روسو 10، سرفراز احمد 7 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی: 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، عثمان طارق، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، ٹم سائیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی ہیں۔

واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سہیل خان اور محمد وسیم کی جگہ محمد عامر اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے اور لیوس ڈو پلوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔