وزیر اعلی پنجاب کا اپنے حلقے 119 کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور

Apr 25, 2024 | 12:12:PM
وزیر اعلی پنجاب کا اپنے حلقے 119 کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے  حلقے 119 کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے حلقہ این اے 119 کے لیے فنڈ منظور کیے گئے،وزیر اعلی پنجاب کے حلقے میں سیوریج، گلیوں کی پختگی اور سیوریج کی اسکیموں پر فنڈ خرچ ہوں گے۔۔
ذرائع کے مطابق حلقے میں بلدیات، واسا اور ایم سی ایل کی اسکیموں کی تکمیل کی جائے گی، این اے 119 کی یونین کونسل 166،125 ،121 ،128 اور 129میں تعمیراتی کام ہوگا اور یونین کونسل 162،161،163 میں بھی تعمیراتی کام مکمل کیے جایئں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز وزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
وزیر اعلی پنجاب   نے  اپنے حلقے میں عوامی اسکیموں کی جلد از جلد تکمیل مکمل کرنے کی  ہدایات جاری کردیں۔