ساڑھی پہنے لڑکی کا ڈانس دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ؛ ویڈیو دیکھیں

Mar 06, 2022 | 15:33:PM
لڑکی کے ڈانس کی ویڈٰیو وائرل
کیپشن: لڑکی کا ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیاپر آئے روز دلچسپ ویڈیوز دیکھنےکو ملتی ہیں۔ایک اور نئی ویڈیو منظرعام آئی جس میں ایک لڑکی بےقابو ہوکر رقص کرنے میں مصروف ہے۔ ڈانس کے نشے میں اس قدرکھوئی ہوئی ہے کہ اس کو کچھ ہوش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفریح کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کثریت سے کیا جارہا ہے اس حوالے سے شادیوں یا کسی دلچسپ واقعہ کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔ پاکستان، بھارت کے علاوہ متعدد ممالک کے لوگ سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں اور آئے روز مختلف ویڈیو سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انگریزی گانے بھی چل رہا ہے۔ ڈانس کے نشے میں گھوم لڑکی کو اردگرد موجود خواتین پکڑنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ ان کے ہاتھ نہیں آرہی۔وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے کسی علاقہ کی ہے۔

ساڑھی پہنے لڑکی کو ایک شخص نے پکڑا مگر وہ ایک ہاتھ سے اپنا ڈانس جاری کئے ہوئے ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لڑکے بیٹھے اس منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور موبائل سے ویڈیو بھی بنارہے ہیں۔"آج مجھےمت رکو"شیئر کی گئی ویڈیو پر یہ تحریر بھی درج ہے۔