لیہ:مسافر وین اور کار میں تصادم، 6افراد جاں بحق10زخمی

Mar 06, 2022 | 12:26:PM
ٹرک اور کار میں حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹرک اور کار میں حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب مسافر وین تیز رفتار کارسے ٹکراگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    یہ کیا ٹرین کو دھکا لگایا جا رہا ہے لیکن کیوں ۔؟ویڈیو دیکھیں