یہ کیا ٹرین کو دھکا لگایا جا رہا ہے لیکن کیوں ۔؟ویڈیو دیکھیں

Mar 06, 2022 | 11:15:AM
ٹرین کو دھکا، فائل فوٹو
کیپشن: ٹرین کو دھکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیا آپ نے کبھی کسی کو ٹرین کو دھکا لگاتے دیکھا ہے ایسی ہی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مسافروں کو ٹرین کو دھکا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے وائرل ہوئی،ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  میرٹھ کے دورالا ریلوے اسٹیشن پر سہارنپور سے دہلی جانے والے ٹرین کے انجن اور دو ڈبوں میں آگ لگ گئی تھی ، جسے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت علیحدہ کیا۔

واضح رہےمسافروں نے ٹرین کے انجن اور دو ڈبوں کو علیحدہ کرکے آگے کی جانب دھکیلا تاکہ باقی ڈبوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کیسز میں کمی،عالمی وبا سے 7افراد جاں بحق