سابق کیوبا رہنما راؤل کاسترو کی عوامی تقریب میں شرکت، امریکہ میں مقدمات کے بعد پہلی پیشی

Jun 06, 2026 | 12:48:PM
سابق کیوبا رہنما راؤل کاسترو کی عوامی تقریب میں شرکت، امریکہ میں مقدمات کے بعد پہلی پیشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنماراؤل کاسترو   ایک بار پھر عوامی منظر پر  آگئے، سرکاری ٹی وی کے مطابق وہ دارالحکومت ہوانا میں وزارتِ داخلہ کی ایک تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ ان کی وہ پہلی عوامی پیشی ہے جب سے امریکہ نے گزشتہ ماہ ان پر قتل کے الزامات میں فردِ جرم عائد کی ہے۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ راؤل کاسترو نے 1996 میں امریکی مخالف گروپ کے طیاروں کو مار گرانے کے احکامات دیے تھے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ نے اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی ہے، جبکہ کیوبا اس الزام کو سیاسی قرار دے کر مسترد کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جزیروں کا محاصرہ!سمندری حدود پر نئی کشیدگی بھڑک اٹھی

رپورٹس کے مطابق راؤل کاسترو، جو حال ہی میں 95 سال کے ہوئے ہیں، آخری بار مئی میں ایک سرکاری تقریب میں دکھائی دیے تھے۔ ان کی یہ حالیہ پیشی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور کیوبا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔

کیوبا حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ تمام الزامات ملک پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہیں، جبکہ امریکی مؤقف کے مطابق یہ 1996 کے واقعے میں انصاف کے حصول کی کوشش ہے۔