کوکین کیس: پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی

Jun 06, 2026 | 12:13:PM
 کوکین کیس: پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )پولیس کو انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمات میں تفتیش کےلیے لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، میں انمول عرف پنکی کے خلاف 5مقدمات درج ہیں، اقبال ٹاؤ ن ۔کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ تھانوں میں پنکی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدہ ہوگیا،امریکہ سے بڑی خبر آگئی

انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے لیے انویسٹیگیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی، لاہور پولیس کراچی جاکر وہاں کی عدالت میں پنکی کو لاہور لا نے اورمقدمات شامل تفتیش کرنے کےلیے اجازت طلب کرے گی۔

واضح رہے لاہور میں درج نامزد مقدمات میں کسی ایک مقدمے میں بھی پنکی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔