امریکہ کا نیوزی لینڈ سے بڑادفاعی معاہدہ

Jun 06, 2026 | 12:05:PM
امریکہ کا نیوزی لینڈ سے بڑادفاعی معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )امریکہ نے نیوزی لینڈ کو جدید  بحری ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 1.5 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے اور فوجی اخراجات تقریباً دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ جدید ہیلی کاپٹرز سمندری نگرانی، دفاعی مشنز اور حساس تنصیبات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے ویزے بند

ماہرین کے مطابق یہ ڈیل خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں ایک اہم دفاعی قدم سمجھا جا رہا ہے۔