بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سوریاکانت کو برطانیہ میں ہزیمت کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے چیف جسٹس سُوریا کانت کو برطانیہ میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی چیف جسٹس سُوریا کانت کو لیکچر کے دوران شرکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سے تلخ سوال پوچھنے پر تقریب میں بے نظمی ہوئی۔
شرکا نے سُوریا کانت سے بھارت میں جمہوریت، حکومت کی مخالفت کی آزادی پر سوال پوچھا، جس پر شرکا کے بھارتی چیف جسٹس کے متنازع بیان کی طرف اشارہ کرنے پرماڈریٹرنے مداخلت کی۔
شرکا کی آواز دبانے پر لیکچر میں موجود ایک شخص چیخ اٹھا اور کہنے لگا کہ ہمارا احترام کیاجائے۔
مزید پڑھیں:’’احتجاج میں کیا کرنا ہے‘‘ کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں