’’احتجاج میں کیا کرنا ہے‘‘ کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں

Jun 06, 2026 | 09:27:AM
’’احتجاج میں کیا کرنا ہے‘‘ کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے چھ جون کو نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر پر بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں نیٹ، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی جیسے اہم قومی امتحانات میں مبینہ گڑبڑ پر جوابدہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

 اس مظاہرے کے پیش نظر کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے حامیوں کے لیے باقاعدہ رہنما اصول یعنی کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، اس کی فہرست جاری کی ہے۔

تنظیم نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرے کے دوران پرامن اور منظم رہیں تاکہ امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران جوہری فریم ورک پر متفق ہونے کے قریب

کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ جون صبح نو بجے کاکروچ ساتھیوں سے ملاقات ہوگی۔

 ہم وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک نہیں رکیں گے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس چھوٹے سے مذاق کو ایک انقلاب میں بدل دیا جائے۔

 اس لیے پرامن اور محبت بھرے احتجاج کے ساتھ دلی کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہو جائیں۔