عید پر جانوروں کو ذبح کرنیکی ریٹ لسٹ آ گئی،ساجھے ماجھے قصائی بھی میدان میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عیدالاضحیٰ پر اونٹ، گائے اور بکروں کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت قصاب طے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کراچی نے جانوروں کو ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے،3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے جبکہ بکرا کٹائی کا ریٹ 10 ہزار روپے سے شروع ہوگا، جبکہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔اس حوالے سے شہریوں کے حقوق کا تحفط کرنیوالی کنزیو مررائٹس کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ نے کہا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
ادھر ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور ، حیدرآباد، راولپندی ، اسلام آباد، فیصل آباد ، پشاور اور گوجرانولہ میں پیشہ ور قصائیوں کی قلت کے باعث موسمی قصائی ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ پیشہ ورقصائیوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر جانور ذبح کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار سانول خان عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ' ریئر ' ریلیز کردیا گیا