عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
خیرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ( شام/رات) دیر، سوات، چترال، کوہستان ،مہمند، کرم ،خیبر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم میں شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعدازدوپہر میدانی اضلاع میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے بعد سبی 48، دادو 47اور شہید بینظیر آباد میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔
07 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کےعلاقوں) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگرد ہلاک