وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،عید پر مبارکباد اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج عید کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ اعظم نے شاہی دیوان میں ولی عہد کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مینا پیلس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، دو طرفہ تعاون کے موجودہ امکانات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دو روزہ دورہ کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ اعظم کے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِ اعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے،ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی،ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے،وزیرِ اعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ،2 کھلاڑی ویزہ پالیسی کے باعث رل گئے