آسٹریلوی تیراک کے گھر سے چورکروڑوں کا سامان لے اڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)5 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایان تھورپ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کروڑوں روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ لیجنڈ ایان تھورپ کے گھر سے ڈاکوؤں ڈیرڈ لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد) کا قیمتی سامان چُرا لیا،
چرائے جانیوالے سامان میں گھڑیاں، زیورات اور دیگر سامان شامل ہیں،اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی اطلاع دیدی ہے۔
سابق اولمپک میڈلسٹ ایان تھورپ کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے تصدیق کی ہے کہ تیراک نے اپنی انشورنس کمپنی کے مشورے کے بعد پولیس رپورٹ درج کروائی ہے۔
جیمز ایرسکائن کا کہنا ہے کہ تیراک کے کوئی کوئی اولمپک تمغے غائب نہیں ہیں، البتہ ذاتی سامان چُرایا گیا ہے۔