ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم"لو گُرُو" کارنگارنگ پریمیئر
مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبزکے نمایاں ستارے ریڈکارپٹ پر جلوہ گرہوئے،تصاویراورویڈیوزوائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم"لو گُرُو" کارنگارنگ پریمیئرلاہور کے مقامی سینمامیں منعقدہواجس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
عیدالاضحیٰ سے دن سے سینماؤں میں ریلیزہونےوالی اس میگابجٹ اورمیگاکاسٹ فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ فلم،ڈرامہ،میوزک اورفیشن انڈسڑی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اورریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرے جن میں ماہرہ خان،ہمایوں سعید فواد خان،تابش ہاشمی،ثمینہ ہمایوں سعید،ثناء شاہنواز،سہیل احمد،خلیل الرحمن قمر،صبا فیصل، سعدیہ فیصل ،واسع چودھری،فلم کے ڈائریکٹرندیم بیگ،معروف کوریوگرافر نگاہ حسین،کرکٹرمحمدحفیظ،معروف کمپیئرومیزبان محمدنورالحسن،شومین آف لالی ووڈ سیدنور،معروف فلم ساز صفدرملک،معروف اداکارافتخارٹھاکر،قیصرپیا،ہارون رفیق،ثمینہ پیرزادہ،عفت عمر اوردیگر شامل تھے۔

پریمیئرکے دوران فلم کی خصوصی اسکریننگ بھی کی گئی، شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد نے فلم کی کہانی اور مناظر کی تعریفیں کیں۔

"لوگرو"کے نمایاں فنکاروں میں ہمایوں سعید،ماہرہ خان،مرینہ خان اوراحمدعلی بٹ کے علاوہ کئی نمایاں فنکاروں نے بطور مہمان اداکاربھی کام کیاہے جن میں محب مرزا،سوہائے علی ابڑو،میراسیٹھی اوردیگر شامل ہیں،اس فلم کی زیادہ تر عکس بندی لندن میں ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ اس کی موسیقی کوبھی پسندکیاگیاہے بالخصوص شادی کے پشتوگانے"سادہ اشنا" اوروائنڈاپ پر معروف گلوکارعارف لوہارکے مقبول گانے"آتینوں موج کراواں"کوبہت پسندکیاگیاہے۔

ہمایوں سعید کاکہناہے کہ "لو گُرُو" ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25 کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں
ماہرہ خان نے بھی ایک تقریب میں فلم کی کمائی 100 کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

عیدالاضحیٰ پر دوسری ریلیزہونےوالی پاکستانی فلم"دیمک"ہے جس کاپریمیئرکراچی میں منعقدہوچکاہے۔