حجاب پر پابندی تعلیمی اداروں تک بڑھانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے ڈنمارک میں حجاب پر پابندی کو تعلیمی اداروں تک بڑھانے کااعلان کردیا۔
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کاکہناہے کہ ان کی حکومت مکمل چہرہ ڈھانپنے والے اسلامی نقاب (برقعہ، نقاب) پر پہلے سے موجود پابندی کوسکولوں اور جامعات تک بڑھانا چاہتی ہے۔
ڈینش نیوزایجنسی Ritzau کے دیئے گئے اپنے بیان میں میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ جمہوریت کومذہب پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے، آپ کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا حق ہے،لیکن سرکاری اداروں میں مذہب کا عمل دخل کم ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جامعات میں موجود نماز کے لیے مخصوص کمروں کو بھی ختم کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ ان کے بقول یہ سماجی دباؤ اور جبر کا ذریعہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے۔
تاہم وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتیں کہ یہ رجحان کس حد تک پھیل چکا ہے، لیکن بطور وزیراعظم اور ایک خاتون، وہ عورتوں پر جبر کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی44.7 فیصدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی: عالمی بینک
واضح رہے کہ ڈنمارک نے 2018 میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد کی تھی، اب وزیراعظم فریڈرکسن کی خواہش ہے کہ یہ قانون سکولوں اور یونیورسٹیوں میں بھی لاگو کیا جائے۔