پاکستان کی44.7 فیصدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی: عالمی بینک

Jun 06, 2025 | 11:59:AM
پاکستان کی44.7 فیصدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی: عالمی بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں 44.7 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے جو اس سے قبل 39.8 فیصد تھے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیاجاتا ہے، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا جس میں اب اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5 فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل  کلاس کی آمدن ساڑھے 8 ڈالر روزانہ ہے اور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4 فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی تجزیہ کارنے"آپریشن سندور"سے متعلق اہم سوالات اٹھادیئے

عالمی بینک کے غربت کے یہ اعداد وشمار  2017 کی آبادی کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں ۔