بھارتی تجزیہ کارنے"آپریشن سندور"سے متعلق اہم سوالات اٹھادیئے

مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی ساکھ کوشدید نقصان پہنچاہے،سوشانت سنگھ

Jun 06, 2025 | 11:42:AM
بھارتی تجزیہ کارنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات اٹھادیئے۔

ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کاکہناہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان پہنچاہے۔

شوشانت سنگھ نے کرن تھاپر کے انٹرویو میں مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا ہے،انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں جبکہ حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی واضح کوشش ہے۔

 سوشانت سنگھ کاکہناہے کہ اس انٹرویو میں سی ڈی ایس نے بھارتی ایئر فورس کے بھاری نقصان کو تسلیم کیا،پاکستانی فضائیہ نے پہلی ہی رات میں بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر بھارتی طیارے مار گرائے،طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگینڈا اور مودی کی مسلسل خاموشی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں قیدیوں کے لیے خوشخبری،خصوصی معافی کا اعلان

سوشانت سنگھ کے مطابق بھارت اطلاعاتی جنگ کے میدان میں بھی ناکام رہاہے جبکہ پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے،پاک بھارت کشیدگی کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے مؤثر جواب دیا،جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،مودی سرکار کی جنگجویانہ پالیسی درحقیقت اس کی ناقص سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔