پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل: کیا چیمپئنز لیگ دوبارہ بحال ہونے جارہی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے نام سے ایک نیا عالمی ٹورنامنٹ شروع کرنے کیلئے آپشنز تلاش کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 سے 2014 تک کھیلے گئے ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ میں منعقد ہوا تھا جس میں ٹیسٹ پلیئنگ نیشز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس جیتنے والی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں۔
حالیہ برسوں میں، کئی ممالک نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ لیگز شروع کی ہیں جن میں انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ، جنوبی افریقی ٹی20 لیگ، متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی20 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جینڈر ٹیسٹ کا خوف ،معروف کھلاڑی نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کیلئے منصوبہ بندی ابتدائی مراحل میں ہے۔
انگلش بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ عالمی ورلڈ کلب چیمپیئن شپ بنانے سے فرنچائز کرکٹ کے پھیلتے ہوئے منظرنامے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ٹی20 چیمپئنز لیگ کی طرز پر مینز اور ویمنز ٹورنامنٹ کا انعقاد جلد ہوگا، ورلڈ کلب چیمپیئن شپ کیلئے ہندوستانی فرنچائزز کے تعاون کی ضرورت ہوگی کیونکہ دنیا بھر کی لیگز میں آئی پی ایل فرنچائز کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کا انعقاد مشترکہ طور پر تمام بورڈز نے کیا تھا تاہم کم مقبولیت کے باعث ٹورنامنٹ 2014 کے بعد ختم کردیا گیا۔