"دعاؤں سے فرق پڑتا ہے"کینسرکی شکارانجلین ملک کا مداحوں سے اظہارتشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینسرکےخلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی معروف اداکارہ،ماڈل و ہدایتکارہ انجلین ملک نے دعائوں اور نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعاؤں سے فرق پڑتا ہے۔
انجلین ملک نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق نئی تفصیلات فراہم کیں،شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اچھی صحت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انجلین ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وہ جہاں اور جیسی بھی ہیں، مداحوں اور چاہنے والی دعاؤں کی وجہ سے ہیں، دعاؤں سے فرق پڑتا ہے اور دعاؤں کی وجہ سے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
انجلین ملک نے لک
ھا کہ جب انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ شروع کی تب وہ تنہا اور مایوسی کا شکار تھیں، وہ خوف، غیر یقینی اور اضطراب میں مبتلا تھیں لیکن آج ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کینسر کے علاج کے دوران کچھ ناقابل یقین چیزیں ہوئیں، معجزےہوئے، وہ بہتر ہونے لگیں، وہ بہتر ہیں اور دعاؤں نے اثر دکھایا، وہ دعائیں کرنے پر مداحوں اور چاہنے والوں کی مشکور ہیں۔
انجلین ملک نے مزید لکھا کہ کینسر کے علاج کے دوران جب وہ خوف اور بے یقینی میں مبتلا تھیں، تب انہیں چاہنے والوں کی دعاؤں نے گھیرا،انہیں دعاؤں نے آگے بڑھنے کی طاقت دی،انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ کو ذاتی جنگ قرار دینے کے بجائے مداحوں اور چاہنے والوں کی مشترکہ جنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دعاؤں سے فرق پڑتا ہے،انہیں فرق پڑا، دعائیں فرق کرتی ہیں، وہ معجزہ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
انجلین ملک کی کیموتھراپیزابھی جاری ہیں، مئی کے اختتام پر انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی 6 کیموتھراپیز مکمل ہوگئی ہیں۔
انجلین ملک نے رواں سال فروری میں اپنی جیولری کولیکشن متعارف کراتے ہوئے سر کے بالوں کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے،بعد ازاں اداکارہ کو سر کے بالوں کے بغیر ہی فیشن شو میں کیٹ واک کرتے بھی دیکھا گیا،انہوں نے رواں سال مارچ کے اختتام پر بتایا تھا کہ علاج کے سلسلے میں ہی ان کی سرجری کردی گئی۔