غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

Jun 06, 2025 | 10:14:AM
غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر  بمباری کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج  غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:عید کی چھٹیوں میں گیس کتنے گھنٹوں  کیلئے دستیاب ہو گی، اہم خبر جانیے

دوسری جانب حماس رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں،کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔