بوہری برادری،ضلع خیبر باڑہ میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

Jun 06, 2025 | 09:02:AM
 بوہری برادری،ضلع خیبر باڑہ میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )شہر قائد میں بوہری برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ شہر بھر میں واقع بوہری برادری کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔

نماز عید کے بڑے اجتماعات صدر، حیدری، بلوچ کالونی، برنس روڈ اور دیگر علاقوں میں دیکھنے میں آئے۔ خطبہ عید میں علمائے کرام نے قربانی کی اہمیت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو خراج تحسین پیش کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

دوسری جانب ضلع خیبر باڑہ میں  بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، نماز عید  میں  سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔