فرنچ اوپن ٹینس: ویمن فائنل میں آریانا سبالینکا اور کوکو گف مدِ مقابل ہونگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) فرنچ اوپن ٹینس کے ویمن ایونٹ کا فائنل آریانا سبالینکا اور کوکو گف کے درمیان کھیلا جائے گا۔
خواتین ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کوکو گف نے لوئس بوائسن کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا،سیمی فائنل میں کوکو گف کی جیت کا سکور 6-1، اور 6-2 رہا۔
فرنچ اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شیواٹک کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست ہوگئی، انہیں عالمی نمبر ایک بیلارس کی آریانا سبالینکا نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر سخت ردعمل