آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہو گا

Jun 06, 2023 | 16:12:PM
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر کے جیت پر نظریں بھی جما لیں۔

انگلینڈ کے اوول اسٹیڈیم  لندن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹائٹل کا فیصلہ کن مقابلہ کل سے شروع ہو گا۔ دو سالہ چیمپئن شپ کی دو ٹاپ ٹیمیں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہوں گی۔پانچ روزہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز سکوائر پر بھی مرکز نگاہ بن گئے

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور بھارتی کپتان روہت شرما نے زبردست تیاریوں کے ساتھ فُل جوش اور جیت کے دعوے کر دیئے ہیں جس سے اعصاب شکن مقابلہ اور زیادہ دلچسپ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے بھارت کو نیوزی لینڈ سے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔