بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز سکوائر پر بھی مرکز نگاہ بن گئے

Jun 06, 2023 | 15:54:PM
 بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز سکوائر پر بھی مرکز نگاہ بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ہاورڈ یونیورسٹی میں کورس مکمل ہو گیا لیکن یادیں ابھی باقی ہیں، دونوں سپر سٹار نیویارک ٹائمز سکوائر پر بھی مرکز نگاہ بنے رہے۔

معروف یونیورسٹی ہاورڈ میں دنیائے کرکٹ کے دو پاکستانی ستارے ایسے چمکے کہ پرستاروں کے دلوں میں گھر کر گئے۔  تین روزہ کورس مکمل ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز سکوائر سمیت مختلف مقامات پر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے

دوںوں کھلاڑی ہر جگہ مرکز نگاہ بنے رہے۔ ان کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں دونوں کرکٹ سٹارز کے ساتھ مختلف ایتھلیٹ کلاس فیلوز بھی موجود ہیں۔