انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ: شاہین شاہ آفریدی کی بہترین گیند بازی، ناٹنگھم شائر کی جیت

Jun 06, 2023 | 09:37:AM
انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ: شاہین شاہ آفریدی کی بہترین گیند بازی، ناٹنگھم شائر کی جیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی انگلش کاؤنٹی میں تباہ کن گیند بازی جاری، اپنی ٹیم ناٹنگھم شائر کو اہم فتح سے ہمکنار کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اٹیک بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حریف ٹیم برمنگھم بیئرز کے کپتان معین علی سمیت 3 اہم وکٹیں اڑا دیں۔انہوں نے اپنے مقررہ اوورز میں 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معین علی، الیکس ڈیویس اور ایڈبرنارڈ شاہین شاہ آفریدی کے شکار بنے۔ شاہین کی عمدہ بالنگ اور موقع پر وکٹیں حاصل کرنے کے باعث ناٹنگھم شائر 11 رنز سے کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے پچھلے میچ میں 45 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی لیکن جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 11 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر اعتماد بحال کیا اور اسی اعتماد کے باعث اس میچ میں عمدہ پرمارمنس دی۔