پی ٹی آئی کے اہم اتحادی جماعت سے شدید اختلافات، ن لیگ کو بڑا ریلیف

Jun 06, 2022 | 17:46:PM
پی ٹی آئی کے اہم اتحادی جماعت سے شدید اختلافات، ن لیگ کو بڑا ریلیف
کیپشن: پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ ق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے بعد اہم اتحادی جماعت سے بھی اختلاف کھل کرسامنے آگیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما مونس الہی اور رہنما پی ٹی آئی اعجاز چودھری  میں ٹوئٹ پر نوک جھونک دیکھی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سینئر رہنما اعجاز چودھری نے حمزہ شہباز اور ق لیگ کے رہنماؤں کی خبر شیئر کرتے ہوئے ق لیگ پر مرزا غالب کے شعر کا سہارا لیتے ہوئے تنقید کی۔ 

اعجاز چودھری نے کہا کہ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا۔

یہ بھی پڑھیں:بیک ڈور حکومتی رابطے، پی ٹی آئی کا مستقبل طے ہوگیا، بڑی خبر

اعجاز چودھری کی اس شاعرانہ تنقید کا جوابی ردعمل ق لیگ کے ایم این اے مونس الہیٰ نے دیا اور کہا کہ جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دن اعجاز چودھری نے اسلام آباد جانے سے بچنے کے لیے خود گرفتاری دے دی تھی۔