بی جے پی رہنماؤں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی : شیری رحمٰن

Jun 06, 2022 | 17:09:PM
بی جے پی رہنماؤں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی : شیری رحمٰن
کیپشن: شیری رحمٰن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ، عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پیارے نبیؐ کے بارے میں بی جے پی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے، مودی سرکار کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ معافی مانگنی چاہیے، شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندی دنیا کے لئے ایک خطرہ بن چکی ہے، بی جے پی رہنماؤں کی صرف پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا۔تحریک انصاف نے2 اہم وکٹیں اڑا دیں