عمران خان کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں ؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

Jun 06, 2022 | 11:16:AM
عمران خان،جان خطرہ،وفاقی وزیر
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی: رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

 مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان نے بجلی کے شعبے پر توجہ نہیں دی، اس لیے کارخانے بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

 ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، پہلے کی طرح اب بھی 24 گھنٹے گزر جائیں گے۔

 یہ بھی پڑحیں:مفتاح اسماعیل کا بجٹ میں نوکری پیشہ افراد کیلئے بڑا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، یہی ملکی مفاد میں ہے جب کہ ہم ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، چند دنوں میں چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوجائے گی۔