مفتاح اسماعیل کا بجٹ میں نوکری پیشہ افراد کیلئے بڑا اعلان

Jun 06, 2022 | 10:36:AM
مفتاح اسماعیل،وزیر خزانہ،بجٹ
کیپشن: دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا: وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں نوکری پیشہ طبقے پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر: عازمینِ حج پر بڑی پابندی عائد

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کر کے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنے ہیں۔

 لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے پر بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں، پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میں تو اپنی تنخواہیں بھی چھوڑنے کو تیار نہیں، اسمبلیوں میں آنہیں رہے لیکن تنخواہیں پوری وصول کر رہے ہیں۔