صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کرغیزستان کا دورہ، ہوائی اڈے پر شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کرغیز جمہوریہ کے دورے پر اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے، جہاں کرغیز صدر سادیر ژاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، آمد کے موقع پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ دورہ اہم تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 1995 کے دورۂ کرغیزستان کے بعد صدر آصف علی زرداری کرغیز جمہوریہ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے صدر ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور کرغیز صدر سادیر ژاپاروف دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیں گے۔
بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ جیسے اہم شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون و رابطوں کو فروغ دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال