آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے

Jul 06, 2026 | 18:57:PM
آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد نواز مروت کو ایس ایس پی سکول آف انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے,سعد آفریدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب جبکہ سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح شوکت علی شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سینٹرل ایس پی یو لاہور پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نعمان ظفر کو ایس پی صدر ملتان، منیر بدر کو ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں اور ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ائیرپورٹس سمیت 25 سرکاری اداروں کی نجکاری، حکومت نے فہرست جاری کر دی