ہائیکورٹ کامومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کیخلاف مقدمہ معطل کرنے کا حکم

Jul 06, 2026 | 18:26:PM
ہائیکورٹ کامومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کیخلاف مقدمہ معطل کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے تنازع سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے مومنہ اقبال کی بہن، ایڈووکیٹ رمشاء اقبال، کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

جسٹس عہبر گل نے رمشاء اقبال کی درخواست پر سماعت کی، جس میں جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے 30 جون کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس آف پیس کا حکم قانون کے مطابق نہیں، جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 30 جون کا حکم آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

عدالت نے سیکشن 154 ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت کارروائی اور ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے سے متعلق دی گئی ہدایات پر بھی آئندہ سماعت تک عملدرآمد روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال