حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کےخلاف کارروائیاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں اور مختلف علاقوں سے 50 سے زائد افغان شہری ہولڈنگ کیمپ منتقل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈ ہولڈرخاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے طلبہ کیلئے اہم خبر
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت نے30 جون ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں۔
ان مہاجرین میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی اور عارضی قیام پذیر افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پی او آر اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔