سونے کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا

Jul 06, 2026 | 14:10:PM
 سونے کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل تیسرے روز کریکشن ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےسستاہوکر437436 روپےکاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 375030 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہوکر 6679 روپےہوگئی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا۔

دوسر جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہیں، کیونکہ امریکہ میں توقع سے کمزور روزگار کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کم ہو گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

 غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,174.66 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,150 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی لیبر مارکیٹ میں سست روی کے آثار سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے شرح سود میں اضافے کی توقعات کم کر دی ہیں، جس کے باعث سونے کی مانگ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔