دوسرا ٹیسٹ، بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

Jul 06, 2025 | 22:39:PM
دوسرا ٹیسٹ، بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت نے کپتان شبمن گل کی شان دار بیٹنگ اور بولرز نے بہترین کارکردگی کے باعث انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 608 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271 رنزپر ڈھیر ہو گئی،بھارت کی طرف سے شبمن گل کی شاندار بیٹنگ اور آکاش دیپ کی عمدہ بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا،میچ کے آخری روز انگلینڈ نے نامکمل دوسری اننگز 72 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کیا، دن کے پہلے ہی گھنٹے میں اولی پوپ اور ہیری بروک کو وکٹ سے محروم ہونا پڑا۔

اس دوران بین اسٹوکس اور جیمی اسمتھ نے کچھ مزاحمت کی لیکن انگلینڈ کیلئے ایک بڑی اننگز نہ کھیل سکے، اسٹوکس 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 7 رنز بنا سکے۔

جیمی اسمتھ 88 اور برینڈن کارس 38 رنز بنا سکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم 271 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں6 اور میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 10 جولائی سے لارڈز میں شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کل ہونے کا امکان