موسلادھار بارش ، درجنوں مکانات منہدم، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائیوں سے سمیت بچی جاں بحق

Jul 06, 2025 | 09:35:AM
 موسلادھار بارش ، درجنوں مکانات منہدم، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائیوں سے سمیت بچی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) ملک بھر میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ، موسلا دھار بارش سے  درجنوں مکانات مہندم ، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائیوں  سمیت ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارش سے  جل تھل ایک ہو گیا ۔کئی درخت اکھڑ گئے،راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے بعد سائرن بجا دیئے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام ساڑھے 6 فٹ تک بلند ہوئی۔

کہوٹہ میں شدید بارش سے پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 موسیٰ خیل میں  تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ

موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔

بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات منہدم جبکہ بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔