گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ

Jul 06, 2025 | 00:57:AM
گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 47.7 سینٹی گریڈ تھا،چلاس کا پرانا ریکارڈ 17 جولائی 1997 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بونجی (گلگت بلتستان) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بونجی میں اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 45.6 سینٹی گریڈ تھا، بونجی کا پرانا ریکارڈ 12 جولائی 1971 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شمالی علاقوں میں مسلسل شدید درجہ حرارت سے برف اور گلیشیئر تیزی سے پگھل سکتے ہیں،شدید گرمی گلاف اور فلیش فلڈز کا باعث بن سکتی ہے، اردگرد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تونسہ: سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک