جناح ہاؤس حملہ کیس، حسان نیازی، علیمہ خان سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Jul 06, 2023 | 23:08:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس، حسان نیازی، علیمہ خان سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جناح ہاﺅس حملہ کیس میں حماد اظہر، حسان نیازی، علیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرلی اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر، حسان نیازی، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کئے گئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ، اعظم سواتی، علیمہ خان، عظمیٰ خان، عندلیب عباس اور کرامت کھوکھر سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بعد ’اس شخص‘ کا خیال رکھنا، عالمگیر ترین نے آخری خط میں یہ الفاظ کس سے متعلق کہے؟ اہم خبر آ گئی