جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

Jul 06, 2023 | 13:30:PM
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری، عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے,عالمگیر ترین صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ کے قریب اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے.

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے پسٹل کے ساتھ خودکشی کی،عالمگیر ترین عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنشن میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری،ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی