پنشن میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری،ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی

Jul 06, 2023 | 13:20:PM
پنشن میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری،ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی،وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔

 علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے،

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی نے بھی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر کا ریٹ پھر  کم

خیال رہے کہ 2 دن قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاونسز میں اضافہ ہوا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ،  نوٹیفکیشن  کے مطابق ایک سے 16  گریڈ   تک کے سرکاری  ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ 17 سے 22 گریڈ  تک ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔

  نوٹیفکیشن   کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے ،اردلی الاونس 17 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپیہ کردیا گیا ۔

 نوٹیفکیشن  میں سرکاری ملازمین کے ڈیپیوٹیشن الاونس اور سپیشل الاونس میں 20 فیصد ,معذور ملازمین کا کنوینس الاونس  2 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپےکا اضافہ کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے اٹینڈنٹ الاونس کو 32 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔