پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی 

Jul 06, 2022 | 18:16:PM
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور، سعودی عرب، ایمانداری کی مثال، قائم کردی،
کیپشن: ٹیکسی ڈرائیور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی ۔
ترجمان حج مشن سید عمران کے مطابق پاکستانی حاجی بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال اور41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا،ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔
 ترجمان حج مشن کاکہناتھا کہ ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی حاجی کو تلاش کرایا،ڈائریکٹر معاونین نے حاجی کی بلڈنگ میں جاکر اپنی نگرانی میں رقم واپس کرائی ۔
ڈاکٹر محمد اختر عباس کاکہناہے کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کئے ہیں ،رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ