وزیر تعلیم کاچھٹیوں میں سکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )وزیر تعلیم رانا سکندر نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
چھٹیوں کے دوران نجی سکول کھلنےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے سے گریز کریں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی،سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر