شدید سردی اور دھند کے باوجود سکول کھل گئے، بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور میں شدید سردی، گھنی دھند اور بوندا باندی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود پشاور یونیورسٹی کے زیر انتظام سکول کھول دیے گئے ہیں، جس پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی۔
شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور سردی میں پرائمری اسکول کے معصوم بچوں کا سکول جانا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے اور اس صورتحال میں بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فساد پھیلانے والوں کیلئےکوئی رعایت نہیں:ایرانی چیف جسٹس ،مظاہرے78شہروں تک پھیل گئے
والدین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار یا تعطیلات سے متعلق مناسب فیصلہ کریں۔