ہانیہ عامر کے مسٹری بوائے کے انٹرنیٹ پر چرچے

Jan 06, 2024 | 22:37:PM
ہانیہ عامر کے مسٹری بوائے کے انٹرنیٹ پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر چند گھنٹوں قبل کچھ تصویریں اپلوڈ کیں جن میں وہ دھوپ سینکتے، کھیلتے ہوئے اور ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ان تصویروں میں ایک مختصر سی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر جذباتی اور روتے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ ان کا مسٹری بوائے ان کے بے حد قریب بیٹھ کر ان سے باتیں کررہا ہے۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام فالوورز نے پوسٹ دیکھ کر اداکارہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے پوچھا یہ لڑکا ان کا نیا بوائے فرینڈ ہے یا وہ واقعی میں کسی خاص رشتے میں ہیں؟۔ دوسری جانب چند سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ تصویروں میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھائی حیدر مستحسن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر حیدر مستحسن کےساتھ آنے والے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہیں جس سے متعلق تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔