مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ ادا

Jan 06, 2024 | 17:51:PM
مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ  اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ۔

 مولانا مسعود عثمانی شہید کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ ان کے بھائی خلیل الرحمٰن نے پڑھائی ، واضح رہے  گزشتہ روز ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا ، پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ، دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے ساتھ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو بڑ ادھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں