حافظ آباد: آگ لگنے سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق ، 4زخمی

Jan 06, 2024 | 10:37:AM
حافظ آباد: آگ لگنے سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق ، 4زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شکیل) حافظ آباد میں بکریوں کو سردی سے بچانے کے لیے جلائی گئی آگ سے گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں بکریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیےآگ جلا رکھی تھی، بکریوں کے لیے لگائی گئی آگ سے مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور  زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ، موٹرویز بھی بند