ہائے میرے جگر کا ٹوٹا۔۔ماں آگ میں کود گئی۔۔کیا وہ بچ پایا۔؟۔ ویڈیو دیکھئے

Jan 06, 2022 | 18:18:PM
مصر، مین ،سڑک ،کاروں، آگ
کیپشن: مصر میں مین سڑک پر کاروں میں آگ لگی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ایک مرکزی سڑک پر خوفناک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جہاں متعدد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور  3 میں آگ لگ گئی۔تاہم راہگیروں کی بنائی گئی ویڈیو میں ایک ماں کو اس وقت انتہائی بے چین دیکھا گیا جب اس کا بیٹا حادثے کےنتیجے میں لگنے والی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔ مگر ماں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اور اسے بچالیا۔

 العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ماں اور راہگیروں کی جانب سے بیٹے کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوششوں کو دکھایا گیا۔راہگیر اسے اس وقت تک نکالنے کی کوشش کرتے رہے جب تک کہ بیٹا جو پہلے سے ہی شدید زخمی تھا باہر نہیں آگیا۔مصری ایمرجنسی روم کو بدھ کی سہ پہر رنگ روڈ اور درمیانی رنگ روڈ پر متعدد مالکان کی کاروں اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی۔ حادثے میں ایک ٹرک اور دو کاروں میں آگ لگ گئی۔قاہرہ میں سول پروٹیکشن فورسز نے آگ پر قابو پانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں جبکہ متاثرین کو نکالنے کی کوششوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اٹلی سے آئی پرواز۔۔179 مسافر سوار ۔۔125 کو کورونا پازیٹو