انڈیا کی اٹلی سے آئی پروازمیں 125مسافروں میں کورونا پازیٹو آگیا

Jan 06, 2022 | 17:50:PM
کورونا ،مریض آر ٹی پی سی  آر،  ٹیسٹ
کیپشن: کورونا مریض کو آر ٹی پی سی  آر  ٹیسٹ کیلئے لے جایا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ائیرلائن ایئر انڈیا کی اٹلی سے امرتسر  کیلئے پرواز میں 125 مسافر کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کا امرتسرکے ائیرپورٹ پر  کورونا کے لئے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس طیارے میں 179 مسافر سوار تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق امرتسر ایئر پورٹ پر ہی ان کی آر ٹی پی سی آر جانچ ہوئی تھی۔ ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر وی کے سیٹھ نے بتایا کہ سبھی پازیٹیو مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ مسافروں کے سیمپل اومیکرون جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق اٹلی کے ملان شہر سے امرتسر آئی نان شیڈولڈ چارٹر فلائٹ  وائے یو - 661کے مسافروں کی جانچ کی گئی تھی۔ ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سبھی مسافروں کو کوارنٹائن رہنے کو کہا گیا ہے، جبکہ پازیٹیو مسافروں کو سرکاری کوارنٹائن سینٹر میں بھیجا جا رہا ہے، مسافروں کو ان کے ضلع میں بھی آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ  میں کورونا وائرس  کا قہر مسلسل جاری ہے۔ کورونا سے پی جی آئی میں بھی حالات بگڑ گئے ہیں۔ 197 ڈاکٹر اور ملازم کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ان میں 88 ڈاکٹر شامل ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں ہی 147 کے قریب ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکر پازیٹیو آچکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کورونا ویکسین دونوں ڈوز لے چکے تھے۔ اس کے علاوہ اومیکرون کی وجہ سے پورے بھارت میں بدھ کو تقریباً 91 ہزار کووڈ کے کیسز سامنے آئے، جو کہ ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! شہر میں زور دار دھماکہ۔۔۔